مریم نواز کے بعد ان کے کزن بھی نیب طلب پی ٹی آئی کے معروف رکن قومی اسمبلی کا بھی بلاواآگیا

سوشل میڈیا‎

لاہور( این این آئی)قومی احتساب بیورو ( نیب) لاہور نے مریم نواز کے کزن میاں محسن لطیف کو 17اگست کو طلب کر لیا ۔میاں محسن لطیف کو محکمہ اوقاف کی زمین دینے کے کیس میںطلب کیا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف ، ایل ڈی اے اور محکمہ اوقاف کے افسران کوبھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔علاوہ ازیں نیب نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک کرامت کھوکھر کو آج صبح 11 بجے طلبی کا نوٹس جاری کر رکھا ہے ۔ انہیں آمدن سے زائد اثاثوں کے معاملے میں طلب کیا گیا ہے۔

کلک ٹو کمنٹ ‎

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تازہ ترین‎

اوپر