”تحریک انصاف میں شامل ہو جائوں تو سارے کیس ختم ہو جائینگے” عزیر بلوچ نے عدالت میں بڑا بیان دیدیا

سوشل میڈیا‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عزیر بلوچ کو آج ارشد پپو کیس میں اے ٹی سنٹرل جیل پیش کیا گیا۔جج نے کہا کہ جو کچھ کہنا چاہتے ہیں لکھ کر دیں،قانون کے مطابق حکم دیں گے۔لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی میں ہوں اس لیے عتاب کا شکار ہوں۔تحریک انصاف میں شامل ہو جائوں تو سارے کیس ختم ہو جائیں گے۔عزیر بلوچ نے مزید کہا کہ مجھے سہولیات نہیں دی جا رہیں،واپس جیل منتقل کیا جائے۔میٹھا رام ہسپتال میں مار پیٹ کی جاتی ہے۔میرے ساتھ ہر لحاظ سے زیادتی کی جا رہی ہے۔یادرہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف 8 مقدمات فوری نمٹانے کیلئے اے ٹی سی 8 نمبر میں منتقل کیے تھے۔

کلک ٹو کمنٹ ‎

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تازہ ترین‎

اوپر