جب تک نیا گھر نہیں دینگے کسی کا گھر نہیں توڑیں گے بلاول بھٹو زر داری کا زبردست اعلان

سوشل میڈیا‎

کراچی(این این آئی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کراچی سے دہشت گردوں کا راج ختم کر دیا ہے، اب شہر کی ترقی پر کام کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری کراچی میں کے علاقے ناظم آباد کے ڈی اے چورنگی پر پہنچے جہاں کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ اور بھنگڑے ڈال کر پارٹی چیئرمین کا استقبال کیا۔کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 100 سال بعد اتنی زیادہ بارش ہوئی اور

بڑی تعداد میں شہری متاثر ہوئے، بارش کے باعث جو لوگ متاثر ہوئے ان کا خیال رکھنا پڑے گا۔انہوںنے کہاکہ کراچی سے دہشت گردوں کا راج ختم کر دیا ہے، اب شہر کی ترقی پر کام ہو گا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ نالوں کو صاف کریں گے مگر انصاف کے ساتھ صاف کریں گے، نالوں کی صفائی کے دوران کسی کا گھر نہیں توڑیں گے، اگر کسی کا گھر توڑیں گے تو پہلے اسے متبادل گھر فراہم کریں گے۔

کلک ٹو کمنٹ ‎

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تازہ ترین‎

اوپر