کراچی پیکیج میں  کتنے فیصد حصہ وفاق کا ، کراچی کا شہری ہونے پر کس نے وزیراعطم عمران خان کا شکریہ ادا کر  دیا ، بلاول کے بیان پر ردعمل جاری 

سوشل میڈیا‎

کراچی(این این آئی)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی پیکیج میں 62فیصد حصہ وفاق کا ہے،بلاول زرداری سیاست نہ کرے، اس کو کس نے بتایا کہ وفاق صرف 300 ارب روپے دے رہا ہے، انہیں غلط بتایا جارہاہے،ان خیالات اظہار انہوں اتوارکو ریس کورس میں یوم دفاع کے موقع پرڈیفنس ڈے کپ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع ڈیفنس ڈے کپ جیتنے والے تھنڈر کنگ اور دوسرے نمبر آنے والی گھوڑی آرتھر میش کو ٹرافی اور انعام دیا گیا۔اس موقع پرگرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رکن اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے

صدر پیر صدر الدین شاہ راشدی، گورنر سندھ کے مشیر علی جونیجو اور رکن صوبائی اسمبلی علی عزیز جی جی ،پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم ، ایم پی اے نند کمار گوکلانی ، پی ٹی آئی رہنما سردار عبدالعزیر اور دیگر بھی موجود تھے۔گورنر سندھ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کراچی کیلئے اعلان کردہ 1100 ارب روپے سے زیادہ کا پیکیج کراچی کے مسائل کو حل کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوگا۔گورنر سندھ  نے کہا کہ انہوں نے اپنی پوری سیاسی زندگی میں شہر قائد کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اس سے زیادہ سنجیدہ کوشش نہیں دیکھی۔انہوں نے کہا کہ کراچی کا شہری ہونے کے ناطے وہ وزیر اعظم عمران خان کے مشکور ہیں جنہوں نے کراچی کے شہریوں کا درد محسوس کرتے ہوئے اپنی اس بات کو سچ کر دکھایا کہ وہ کراچی کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔گورنر سندھ نے کہا کہ یہ وقت ایک دوسرے پر الزامات لگانے کا نہیں ہے بلکہ ایک مشترکہ لائحہ عمل کے ذریعہ کراچی کے مسائل حل کرنے کا ہے کیونکہ کراچی کی ترقی میں ہی ملک کی ترقی مضمر ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے اور اسے عملی جامہ پہنانے کے لئے بھی ان کی رائے کو ہر ہر مرحلہ میں شامل رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کراچی پیکیج کا دائرہ بڑھایا جائے گا سید صدرالدین شاہ راشدی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں سندھ کا کیس مظبوط طریقے سے لڑا ہے اور وزیراعظم نے انہیں یقین دلایا ہے کہ وہ جلد سندھ کے دیگر متاثر اضلاع کا دورہ کرکے

ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جائے گا،ایک سوال کہ جواب میں گورنر عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی کہ ایڈمنسٹریٹر کی تقرری پر ہم سے مشاورت کی گئی تھی،انہوں نے کہا کہ آج ڈیفنس ڈے کپ تھا چھ ماہ بعد دوبارہ کھیلوں کی سرگرمیاں شروع ہوئی ہیں جو کہ خوش آئند ہے۔سمارٹ لاک ڈائون پر وزیراعظم عمران خان پر بڑی تنقید کی گئی،مگر دنیا نے ہمیں شاباس دی اور ہمارے سمارٹ لاک ڈائون پروگرام کو اپنایا،گھوڑوں کی ریس شاندار اورجاندار کھیل ہے اس کو  مزید ترقی دلائیں گے،انہوں نے کہا کہ سید صدرالدین شاھ میرے بڑے بھائی ہے، تمام جماعتیں ایک ساتھ ہیں جن کا فوکس کراچی ہے مگر ہم کراچی پیکیج کا دائرہ بڑھائیں گے، سید صدر الدین شاہ راشدی نے وزیراعظم کے سامنے سندھ کا تفصیلی کیس  رکھا اور سندھ کی تکالیف بتائیں جن کا ضرور ازالہ ہوگا،

کلک ٹو کمنٹ ‎

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تازہ ترین‎

اوپر