ڈرین سیم نالے میں پچاس فٹ چوڑا شگاف پڑگیا، متعدددیہات زیرآب آگئے

سوشل میڈیا‎

پنگریو(این این آئی)پنگریو کے قریب سے گزرنے والے برانچ ڈرین سیم نالے میں آرڈی 118 کے قریب پچاس فٹ چوڑا شگاف پڑگیا جس کی وجہ سے یونین کونسل ڈاڈا کے متعدد دیہات زیر آب آگئے ہیں اس حوالے سے مقامی افراد نے بتایا کہ شگاف کاپانی تیزی کے ساتھ دیہاتوں کی طرف آرہا ہے اور کئی دیہاتوں کے ساتھ ساتھ بیسیوں ایکڑ زرعی فصلیں زیرآب آچکے ہیں ان باشندوں کے مطابق سیم نالے پر تعینات عملے کو شگاف پڑنے کی اطلاع دی گئی ہے مگر عملہ کِئی گھنٹے گزرجانے کے باوجود شگاف کے مقام پر نہیں پہنچا جس کی

وجہ سے علاقہ کے عوام اپنی مدد آپ کے تحت شگاف بند کرنے کی کوشش کررہے ہیں مقامی باشندوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر یہ شگاف فوری طور پر بند نہ کیا گیا تو اس سے درجنوں دیہات اور ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی زیر آب آجائیں گے اور عوام کی املاک کو بھی بہت نقصان پہنچے گا آخری اطلاعات کے مطابق شگاف کا پانی قریب پہنچنے کے باعث قریبی دیہاتوں کے باشندے نقل مکانی کرکے محفوظ مقامات کی طرف جانا شروع ہوگئے تھے جبکہ محکمہ آبپاشی اور ڈرینیج کے حکام یا عملہ نہیں پہنچا تھا

کلک ٹو کمنٹ ‎

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تازہ ترین‎

اوپر