چین نے اروناچل پردیش کو بھارتی ریاست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا چینی وزارت خارجہ کے بیان نے بھارت ہلچل مچادی

سوشل میڈیا‎

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چین اور بھارت کے مابین کشیدگی عروج پر ہے، دونوں ممالک میں نوک جھونک کا سلسلہ بھی جاری ہے، علاقوں پر قبضے کے دعوے دار بھارت نے ارونا چل پردیش کو بھارتی علاقہ قرار دیا جبکہ چین نے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین نے ارونا پردیش کو بھارتی ریاست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے اور علاقے کوتبت ریجن کا حصہ قرار دیا ہے

جو کہ چین کے جنوب میں واقع ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ارونا چل پردیش کو بھارتی علاقہ تسلیم کرنے سےانکارکیا ہے۔ بیان کے سامنے آتے ہی بھارت میں ہلچل مچ گئی اور بھارت چین پر طرح طرح کی الزام تراشیاں کرنے لگا ہے۔ بھارتی فوجیوں کے اغواء کا معاملہ بھی چین کے گلے میں ڈال دیا ہے جس کاچینی وزارت خارجہ نے دوٹوک لفظوں کہا ہے کہ بھارتی فوجیوں کے اغواء کے بارے میں ہمارے پاس کوئی معلومات نہیں ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ژالی جیان جے کہا ہے کہ ارونا چل پردیش چین کا حصہ ہے جو کہ تبت ریجن میں آتا ہے۔ جبکہ دوسری جانب بھارتی فوج نے کہا ہے کہ اس کے پانچ عام شہری لاپتہ ہیں جن کے بارے میں چینی فوج سے دریافت کیا گیا ہے کہ آیا وہ ان کے قبضے میں تو نہیں۔ بھارتی فوج کے مطابق پانچوں لاپتہ افراد کا تعلق ریاست اروناچل پردیش سے ہے جس پر چین بھی اپنا حق جتاتا ہے اور اسے جنوبی تبت کا نام دیتا ہے۔ بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان لیفٹننٹ کرنل ہرش پردھان پانڈے کے مطابق ہفتے کے روز اس حوالے سے کیے گئے رابطے کا ابھی تک چین کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔بھارتی وزیر اقلیتی امور اور اروناچل پرادیش سے رکن پارلیمنٹ کیرن ریجیجو نے کہا ہے کہ

بھارت کی فوج نے متنازع سرحدی علاقے سے پیپلزلیبریشن آرمی (پی ایل اے)کی جانب سے پانچ شہریوں کے اغوا کے الزامات سے چین کو آگاہ کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیر اقلیتی امور کیرن ریجیجو نے کہا کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے قائم فوجی ہاٹ لائن کوشہریوں کے ممکنہ اغوا کے حوالے سے فعال کردیا گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ

بھارتی فوج نے اروناچل پرادیش میں سرحد پر پی ایل اے کوہاٹ لائن کے ذریعے پیغام بھیجا ہے اور جواب کا انتظار کررہے ہیں۔بھارت کی شمال مشرقی ریاست کی پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ وہ فیس بک پرایک مغوی کے رشتے دار کی جانب سے لگائے گئے اس الزام کی تحقیق کررہے ہیں کہ پی ایل اے نے شہریوں کو اغوا کیا۔

کلک ٹو کمنٹ ‎

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تازہ ترین‎

اوپر