“خان صاحب نے دو نہیں ایک پاکستان بنانا تھا لیکن درجنوں پاکستان بنادئیے، ایک طرف نواز شریف تھے جن کی بیماری کی خبر پر ادارے ہلنے لگتے ہیں تو دوسری طرف لاہور جیل میں 101 سالہ بزرگ قیدی، حیرت انگیزانکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کیا دو نہیں ایک اور ریاست مدینہ کا نعرہ بس محض نعرہ رہ جائےگا ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی آصف محمود نے اپنے حالیہ وی لاگ میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں آنے سے قبل 2 نہیں ایک پاکستان اور یکسانظام کا پاکستان بنائیں گے ۔لیکن یہاں ایک نہیں دو طرح کا پاکستان نظر آرہا ہے ۔ کیونکہ لاہور کی جیل میں 101سالہ بوڑھے شخص کے مرنے پر وزیراعظم نے نعرہ لگایا تھا کہ پاکستان دو طرح کا چل رہا ہے

ایک امیر کا دوسرا غریب کا لیکن ہم اس ایک پاکستان بنائیں گے اور یکساں نظام متعارف کرایا جائے گا ۔ معروف صحافی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی بیماری کی خبر پر ادارے ہلنے لگ جاتےہیں معزز عدالت حکومت سے کہتی ہے اگر انہیں24گھنٹوں کے دوران کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہے جبکہ دوسری جانب غریب آدمی تھا جو کہ نواز شریف کی طرح سزایافتہ تھا لیکن اس کی بیماری کی طرف کسی نہیں دیکھا اور نہ کان دھرے ۔ معرو صحافی نے سوال اٹھا یا ہے جب نواز شریف بیمار تھے تو انہیں ہر طرح کی سہولت دی گئی حتی کے بہترین علاج کیلئے لند ن بھی بھیج دیا گیا لیکن اس غریب 101سالہ بوڑھے شخص کی طرف توجہ کیوں نہ دی گئی ۔ اگر جیل میں کوئی بیمار شخص مر جاتا ہے تو اس کی ذمہ داری کس پر ہو گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں