کراچی/میرپورخاص(این این آئی) ڈاکٹرماہا علی کے کیس میں قبرکشائی کی درخواست مسترد کردی گئی ہے ۔کراچی میں ڈاکٹر ماہا علی کیس میں قبر کشائی سے متعلق درخواست پر میر پورخاص کی عدالت کے سیشن جج طارق محمود نے تحریری فیصلہ سنایا۔سیشن جج طارق محمود کی جانب سے دیئے گئے تحریری فیصلے کے مطابق ڈاکٹرماہا علی کے واقعے کا مقدمہ کراچی کے تھانہ گزری میں درج ہوا، ایس ایس پی سائوتھ نے متعلقہ مجسٹریٹ یا ٹرائل کورٹ سے اجازت نامہ حاصل نہیں کیا۔سیشن جج طارق محمود کی جانب سے دیئے گئے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر ماہا علی کی قبر کشائی کی درخواست منظور نہیں کی جاسکتی۔واضح رہے کہ پولیس نے عدالت سے قبرکشائی کی اجازت طلب کی تھی۔